ہم مطالعہ پاکستان میں پڑھتے آ رہے ہیں کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں معدنیات ہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم مطالعہ پاکستان میں پڑھتے آ رہے ہیں کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں معدنیات ہیں، لیکن ان کو نکالنے کیلئے سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی کمپنیوں کو راضی کرنا ہوگا۔
ایکس پر اپنی پوسٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں اگر معدنیات ہیں جن کا ہم مطالعہ پاکستان میں پڑھتے آ رہے ہیں ان کو نکالنے اور فروخت کے قابل بنانے کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ چین، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، کوریا جیسے ممالک کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے راضی کیا جائے اور شراکت داری کی جائے، ورنہ تو کہانیاں ہی ہیں اگلی نسلوں کو بھی سناتے رہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے ایک مزید ٹویٹ میں کہا کہ ان سارے سیاسی یتیموں کو کےپی حکومت کی صورت میں نیا کھلونا مل گیا ہے اور وہ جب تک کھلونا ٹوٹتا نہیں کھیلتے رہیں گے۔
ایک چول کہ رہا ہے کہ چونکہ ہم کو نسلر بھی منتخب ہو سکتے تو ہم ڈیلیوری کر دیں گے دوسرا ترقیاتی منصوبوں پر Excited ہو رہا ہے آہیں میں کہاں لکھا ہے کہ ڈویلپمنٹ کیلئے گورنر رول لگے لگا؟ عمران خان اور تحریک انصاف سے کڑائ میں ان جوکرز کا داء لگا ہوا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں پی تی آئی کے اندرونی ایشوز پر کہا کہ کل اعظم سواتی اور شاہ فرمان نے سھیل آفریدی اور بابر سواتی کے خلاف ذاتی اختلافات کی بناء پر چارج شیٹ کیا تو سلمان راجہ نے درست مؤقف کیا کہ یہ وقت اختلافات کا نہیں ہے لیکن آج خیبر پختونخواہ کی آدھی پارلیمانی پارٹی کو غدار ڈیکلئر کر دینا کون سی عقل کی بات ہے؟

WhatsApp
Get Alert