ترک فوجی سعودی عرب بھیجنے کی تیاری

ترکی (قدرت روزنامہ)ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترک فوجی اہلکار سعودی عرب بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترکیہ نے سعودی عرب میں فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے پارلیمنٹ سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ حکومت فوجی تعیناتی کی اجازت کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرے گی اور معاہدے کی توثیق کے بعد فوجی تعیناتی کا اجازت نامہ پارلیمنٹ میں پیش ہو گا،

رائٹرز کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدہ توثیق کے لیے منگل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر اگست میں دستخط ہوئے۔

رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں تعینات ترک فوجی اہلکار جارحانہ کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے ابتدائی طور پر سعودی عرب میں ترک تکنیکی عملہ اور ماہرین بھیجےجائیں گے، ترک ماہرین فضائی دفاع اور الیکٹرانک جنگی ٹیکنالوجی میں معاونت فراہم کریں گے۔

ترکیہ کا دفاعی تعاون اسلحے، انٹیلی جنس تبادلے اور ہتھیاروں کے نظام تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ مشترکہ دفاعی معاہدےکےتحت اب تک فوجی اہلکاروں کی دیگرنوعیت کی تعیناتی نہیں ہوئی۔

WhatsApp
Get Alert