ڈونلڈ ٹرمپ نے روس ‘چین اور امریکی صدرو کے مشترکہ اجلاس کی حمایت کردی

ماسکو(قدرت روزنامہ) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین جنگ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے امریکہ اور چین کے صدور کے ساتھ سہ فریقی اجلاس کی تجویز دی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسے اجلاس کے لیے تیار ہیں. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر نے زور دیا کہ اس ملاقات کا محور جوہری ہتھیاروں کی تخفیف ہوگا، نہ کہ یوکرین کا معاملہ۔
امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر روس کا موقف قابل قبول رہا ہے. ادھر وال سٹریٹ جرنل کی جانب سے پوتن کی اس تجویز سے متعلق رپورٹ نے یورپ میں تشویش پیدا کی ہے، جبکہ کیف کی جانب سے بھی اس کی مذمت کی گئی ہے. ٹرمپ نے ایک بار پھر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاید اب وقت آ گیا ہے کہ کوئی اور شخص کیف کی جانب سے مذاکرات کرے.
