نیشنل سیونگز اسکیموں میں سرمایہ کاری پر ماہانہ کتنا منافع ملے گا؟ بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں بڑا اضافہ کردیا گیا ، جس سے سرمایہ کاروں کو بہتر منافع ملے گا۔

حکومتِ پاکستان نے نیشنل سیونگز کی مختلف بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 36 سے 110 بیسس پوائنٹس تک کا اضافہ کر دیا۔

اس فیصلے کا مقصد ملک میں بچت کے رجحان کو فروغ دینا اور سرمایہ کاروں کو بہتر منافع فراہم کرنا ہے۔

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع 110 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 12 فیصد ہوگئی، جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع 96 بیسس پوائنٹس اضافے سے 12.12 فیصد تک پہنچ گئی۔

بہبود سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع 36 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 12.96 فیصد ہوگئی، جبکہ سروا اسلامی اکاؤنٹ پر شرحِ منافع 59 بیسس پوائنٹس اضافے سے 11.84 فیصد ہوگئی۔

تین ماہ کے قلیل مدتی سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع 26 بیسس پوائنٹس اضافے سے 11.12 فیصد، چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 64 بیسس پوائنٹس اضافے سے 11.50 فیصد ہوگئی۔

ایک سال کے سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع 44 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.72 فیصد ہوگئی۔

WhatsApp
Get Alert