خیبرپختونخوا کسی کی جاگیر نہیں، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا قبول نہیں، منتخب نمائندوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کی گمشدگی قانون کی حکمرانی پر سوالیہ نشان ہے، شفیع جان


پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شفیع جان کا کہنا ہے سہیل آفریدی ، بابر سلیم سواتی اور صوبائی صدر جنید اکبر کے اغواء پر خاموشی ناقابلِ قبول ہے، فوری طور پر ان کی موجودگی اور سلامتی واضح کی جائے۔
اپنےایکس بیان میں انہوں نے کہا خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی عوامی مینڈیٹ اور جمہوری حق کی سنگین پامالی کی گئی ۔عوام کے ووٹ کو طاقت کے زور پر روندہ گیا ۔ خیبر پختونخوا کسی کی جاگیر نہیں، یہ عوام کا صوبہ ہے اور اس کے مینڈیٹ پر طاقت کے ذریعے ڈاکا کسی صورت قبول نہیں۔ آج عوام کی جانب سے مسترد شدہ ٹولے کو طاقت کے ذریعے مسلط کیا گیا ہے، جن کا مقصد دہشتگردی ختم کرنا نہیں تحریک انصاف کو نشانہ بنا نا ہے۔
شفیع جان نے کہا مراد سعید کے گھر پر چھاپے یا کارروائی کی اطلاعات انتہائی تشویش ناک ہیں۔ اختلافِ رائے کی بنیاد پر کسی سیاسی رہنما یا اس کے اہلِ خانہ کو ہراساں کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ گھروں کی حرمت، شہریوں کے بنیادی حقوق اور سیاسی آزادیوں کا احترام کیا جائے؛ سیاسی انتقام اب بند ھونا چاہیے۔منتخب نمائندوں ، تحریک انصاف کے تنظیمی ساتھیوں ، آئی ڈی ایف کے ڈاکٹر صاحبان کی گمشدگی قانون کی حکمرانی پر سنگین سوال ہے، ان کی موجودگی اور سلامتی سے متعلق فوری وضاحت دی جائے۔

WhatsApp
Get Alert