زلزلے کے جھٹکے نے ہمسایہ ملک کر ہلاکررکھ دیا

چین (قدرت روزنامہ)چین کے خودمختار خطے تبت میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

چینی سرکاری خبررساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ زلزلہ جمعرات کی رات آیا۔

زلزلے کا مرکز جنوب مغربی تبت کے شہر ناگچو کی باقین کاؤنٹی میں تھا جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی علاقے میں واضح طور پر محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز تبت کے دارالحکومت لہاسا سے تقریباً 400 کلومیٹر دور تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت سے متعلق مختلف اعداد سامنے آئے تاہم چینی چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر اور شِنہوا نے اس کی شدت 7 بتائی ہے۔

زلزلے کے بعد جانی و مالی نقصان سے متعلق مصدقہ تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں، صورت حال سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے پر خبراپ ڈیٹ کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert