سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے دن کمی، اب فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 144 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 995 ڈالر پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ مسلسل دوسرے روز قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہوگیا۔
