کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک؛ وزیر داخلہ بلوچستان کا بیان

کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر کا خاتمہ امن دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مسلسل کوششیں قابل تحسین ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ: دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کارروائیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشت گردی کی معاونت کرنے والے تمام عناصر کے خلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ: بلوچستان کے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
