ایمان مزاری کوبیریئرز ہٹانے پر 10سال قید کی سزا نہیں دی گئی، سزا کی وجوہات کچھ اور ہیں، طارق فضل چوہدری
ایمان مزاری کا کیس اتنا سادہ نہیں ہے، کچھ لوگ ریاست اور ریاستی اداروں کے اوپر وار کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے، ایمان مزاری بھی ایسے لوگوں میں سے ہیں، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری کا کیس اتنا سادہ نہیں ہے، کچھ لوگ ریاست اور ریاستی اداروں کے اوپر وار کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری کا کیس میں نے فالو نہیں کیا، لیکن بیریئرز ہٹانے پر 10سال کی سزا نہیں دی جاسکتی، 10سال سزا کی وجوہات کچھ اور ہیں۔
پاکستان میں کچھ لوگوں نے بیڑہ اٹھایا ہوا ہے کہ ریاست اور ریاستی اداروں کے اوپر وار کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دینا۔ایمان مزاری بھی ان میں سے ایک ہے، ایمان مزاری کا کیس اتنا سادہ نہیں ہے، ظاہر ہے کہ کیس میں شواہد پیش کئے گئے ہوں گے۔
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ کو بیرئیرز ہٹانے کے مقدمے میں 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ کیا سڑک سے بیرئیرز ہٹانا اتنا سنگین جرم ہے کہ اس پر اے ٹی اے کے تحت 10 سال قید کی سزا سنا دی جائے؟
10 سال کی سزا بیرئیرز ہٹانے پر نہیں دی گئی، سزا کی وجوہات کچھ اور ہیں، یہ اتنا سادہ کیس نہیں ہے، طارق فضل چوہدری
— Ali Tanoli (@alitanoli889) October 30, 2026
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوک پر کھڑا وردی پوش پولیس سپاہی بھی ریاست کا نمائندہ ہے اور وہ ریاست ہے، ریاست ماں ہے اور اس نے اپنے بچوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے، لیبیا جیسی ریاست فوج کمزور ہونے کی وجہ سے تباہ ہوئی، عراق اور شام کا حال بھی سب کے سامنے ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ بیرونی سازشوں اور دہشت گردی کے باوجود ہماری فوج اور ریاست مضبوط ہیں۔ سیاسی مقاصد اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے افواج اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔
چوک پر کھڑا وردی پوش پولیس سپاہی بھی ریاست کا نمائندہ ہے اور وہ ریاست ہے
ریاست ماں ہے اور اس نے اپنے بچوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے
لیبیا جیسی ریاست فوج کمزور ہونے کی وجہ سے تباہ ہوئی، عراق اور شام کا حال بھی سب کے سامنے ہے
خدا کا شکر ہے کہ بیرونی سازشوں اور دہشت گردی کے باوجود ہماری فوج اور ریاست مضبوط ہیں
سیاسی مقاصد اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے افواج اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ نہ بنایا جائے
اپنی وزارت اور ریاست پر لگے الزامات کا جواب دینا وزیر داخلہ محسن نقوی کی ذمہ داری تھی
11 اکتوبر کو کابینہ کا اجلاس روک کر مولانا فضل الرحمٰن کے حتمی جواب کا انتظار کیا گیا تھا
سابقہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف تعاون کے لیے تیار نہیں تھی، انکار ان کی طرف سے آیا
مولانا فضل الرحمان سے بات چیت آگے نہ بڑھنے کے بعد ہی کابینہ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ کیا
کابینہ کو اعتماد میں نہ لینے سے متعلق قیصر احمد شیخ کا بیان حقائق کے بالکل برعکس ہے
خیبر پختونخوا کے 10 سے 12 اضلاع میں پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے سیاستدان بھتہ دے کر گھروں کو جاتے رہے ہیں
سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی کی اس حکومت کا خاتمہ چاہتی تھیں جو سیکیورٹی اداروں سے تعاون نہیں کر رہی تھی
حکومت جے یو آئی کو ڈسمنٹل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے خلاف بھی صرف انتظامی اقدامات کیے گئے
مفتی محمود سینٹر کی زمین پر کوئی غیر قانونی قبضہ ہوا تو معاملہ سامنے لایا جائے گا، یہ کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے داماد پر ایف آئی آر ہونے پر اسے خود تھانے پیش کر کے قانون کی بالادستی ثابت کی تھی
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) October 30, 2026
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپنی وزارت اور ریاست پر لگے الزامات کا جواب دینا وزیر داخلہ محسن نقوی کی ذمہ داری تھی، 11 اکتوبر کو کابینہ کا اجلاس روک کر مولانا فضل الرحمٰن کے حتمی جواب کا انتظار کیا گیا تھا، سابقہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف تعاون کے لیے تیار نہیں تھی، انکار ان کی طرف سے آیا، مولانا فضل الرحمان سے بات چیت آگے نہ بڑھنے کے بعد ہی کابینہ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ کیا۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کابینہ کو اعتماد میں نہ لینے سے متعلق قیصر احمد شیخ کا بیان حقائق کے بالکل برعکس ہے، خیبر پختونخوا کے 10 سے 12 اضلاع میں پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے سیاستدان بھتہ دے کر گھروں کو جاتے رہے ہیں، سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی کی اس حکومت کا خاتمہ چاہتی تھیں جو سیکیورٹی اداروں سے تعاون نہیں کر رہی تھی، حکومت جے یو آئی کو ڈسمنٹل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے خلاف بھی صرف انتظامی اقدامات کیے گئے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مفتی محمود سینٹر کی زمین پر کوئی غیر قانونی قبضہ ہوا تو معاملہ سامنے لایا جائے گا، یہ کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے داماد پر ایف آئی آر ہونے پر اسے خود تھانے پیش کر کے قانون کی بالادستی ثابت کی تھی۔
