مسلح جدوجہد کی مخالفت اور آئینی راستے کے انتخاب پر طویل قربانیاں دیں، کسی دباؤ پر عوامی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے: مولانا عبدالواسع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کو پرامن جدوجہد سے دستبردار کرانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پرامن عوامی قوت، آئینی جدوجہد اور دلیل کی طاقت ہی جماعت کا سیاسی راستہ اور شیوہ ہے۔31 اکتوبر کو جاری بیان میں مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنے مقف پر ثابت قدم رہتے ہوئے عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کے لیے جدوجہد جاری رکھی ہے۔ جماعت نے ہمیشہ جمہوری اصولوں اور پرامن سیاسی جدوجہد کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی اسی راستے پر گامزن رہے گی۔اس موقع پر جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے کہا کہ مسلح جدوجہد کی مخالفت اور پرامن سیاسی و جمہوری راستہ اختیار کرنے کی پاداش میں جمعیت علمائے اسلام نے شہادتوں اور بے مثال قربانیوں کی طویل تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت کے اکابرین اور کارکنوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام ہر حال میں امن، دلیل، آئین اور جمہوریت کے راستے پر قائم رہے گی۔ کسی دبا یا سازش کے ذریعے جماعت کی پرامن جدوجہد کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔
