کچھی کے علاقے سنی میں نا معلوم مسلح افراد کا سیکورٹی فورسز کے قافلے پرحملہ شدید فائرنگ فورسز کی جوابی فائرنگ سے تین حملہ آور ہلاک

ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ)کچھی کے علاقے سنی میں نا معلوم مسلح افراد کا سیکورٹی فورسز کے قافلے پرحملہ شدید فایرنگ فورسز کی جوابی فائرنگ سے تین حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات سکیورٹی فورسز کا علاقے کی ناکہ بندی سرچ اپریشن جاری سکیورٹی ذرائع کے مطابق کچھی کے علاقے پولیس تھانہ صدر بھاگ کی حدود مہیسر شاہوانی سنی کے علاقے میں گزشتہ روز نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا اور فائرنگ کردی جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے تین حملہ آور ہلاک جبکہ دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کا گھراو مسلح افراد کی تلاش اور سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ۔
