جیل میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ ، قیدیوں کو دی جانے والی خوراک کے 130سالہ پرانے قانون میں تبدیل کر کے صوبے کے قیدیوں کو کھانے میں مرغی اور بریانی بھی ملے گی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کا محکمہ جیل میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ ، قیدیوں کو دی جانے والی خوراک کے 130سالہ پرانے قانون میں تبدیل کر کے صوبے کے قیدیوں کو کھانے میں مرغی اور بریانی بھی ملے گی ، گوشت اور چینی کی مقدار میں اضافہ کیا جائے گا ، اصلاحات وزیر اعلی بلوچستان کی منظوری کے بعد نافذ عمل ہوں گی ۔محکمہ جیل کے حکام کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے کی جیلوں میں اصلاحات لانے کیلئے انگریز دور کے بنائے130سالہ پرانے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے محکمے سے تجاویز مانگی گئیں ہیں دیگر تجاوز کے ساتھ محکمہ جیل حکام نے جیلوں کے قیدیوں کو دئیے گئے کھانے میں بہتری لاکر اسے متوازن اور غذائیت سے بھرپور کرنے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت قیدیوں کو اب گوشت ،سبزی اور دالوں کے ساتھ چکن اور بریانی بھی ملے گی۔ حکام کے مطابقپہلے قیدی 58گرام گوشت دیا جاتا تھا جسے 90گرام کیا جائے گااسی طرح چائے میں چینی کی مقداربھی بڑھائی جائے گی ۔واضح رہے کہ صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب قیدیوں کے کھانے کی مقدار کے قانون میں تبدیلی کرچکے ہیں۔
