28 ویں آئینی ترمیم نوشتہ دیوار ہے جو نئے سال سے پہلے آ جائے گی

ترمیم کے ڈرافٹ کے حوالے سے بہت کام ہوچکا ہے، ترمیم آنے میں 10 دن اوپر نیچے ہوسکتے ہیں لیکن یہ ضرور آئے گی۔ وفاقی معاون خصوصی حذیفہ رحمان کا دعویٰ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم نوشتہ دیوار ہے جو نئے سال سے پہلے آ جائے گی ، ترمیم آنے میں 10 دن اوپر نیچے ہوسکتے ہیں لیکن یہ ضرور آئے گی۔ وفاقی معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم کا آنا نوشتہ دیوار ہے جو نئے سال سے پہلے آ جائے گی ، ترمیم کے ڈرافٹ کے حوالے سے بہت کام ہوچکا ہے، ترمیم آنے میں 10 دن اوپر نیچے ہوسکتے ہیں لیکن یہ ضرور آئے گی۔
حذیفہ رحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کی بحث پر فل اسٹاپ لگا دیا جائے، لیکن نئے صوبوں کی بحث تو ابھی تک شروع ہی نہیں ہوئی ہے، بلاول بھٹو کے پاس ایسا کون سا پیمانہ ہے جس سے انہوں نے جانچ لیا کہ عوام صوبوں کے خلاف ہیں۔
عوام کی رائے جانچنے کا طریقہ پارلیمنٹ اور عوامی ریفرنڈم ہے، اگر پارلیمنٹ میں عوام کی رائے نہ جانچی جائے تو دوسرا طریفہ ریفرنڈم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر 28ویں آئینی ترمیم میں نئے صوبے نہ بنے تو پھر کبھی نہیں بنیں گے، اس کے ذریعے نئے صوبوں کی راہ ہموار نہ کی گئی تو پھر کبھی نہیں بنیں گے۔

WhatsApp
Get Alert