مجھے تشویش ہوئی کہ 20 کالجز میں مریم نواز کی پینٹنگ کے مقابلے ہوئے اور اسمبلی میں ہیپی برتھ ڈے مریم نواز کے گانے گائے گئے، شہزاد اقبال
مجھے نہیں یاد کہ کبھی قائد اعظم اور علامہ اقبال کی سالگرہ پر پینٹنگز بنائی گئی ہوں؟ 20 کالجز کا یہ اپنا فیصلہ کیسے ہوسکتا ہے؟ بچوں پر یہ سوچ پراجیکٹ کی جارہی ہے کہ مریم نواز ہی سب کچھ ہیں، سینئر صحافی کا تبصرہ

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی شہزاد اقبال نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تشویش ہوئی کہ 20 کالجز میں مریم نواز کی پینٹنگ کے مقابلے ہوئے اور اسمبلی میں ہیپی برتھ ڈے مریم نواز کے گانے گائے گئے، مجھے نہیں یاد کہ کبھی قائد اعظم اور علامہ اقبال کی سالگرہ پر پینٹنگز بنائی گئی ہوں؟ 20 کالجز کا یہ اپنا فیصلہ کیسے ہوسکتا ہے؟ بچوں پر یہ سوچ پراجیکٹ کی جارہی ہے کہ مریم نواز ہی سب کچھ ہیں۔
انہوں نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ میں حیران ہوا کہ پنجاب کے 20 کالجوں میں مریم نواز کی پینٹنگ بنانے کے مقابلے ہوئے پہلے تو یہ میری نظر سے گزرا تو میں سمجھا یہ بکواس ہے یہ نہیں ہو سکتا۔
شروع میں سمجھا کہ فیک نیوز ہے، ایسے نہیں ہوسکتا، پھر سماء نیوز کے اینکر ندیم ملک کے تصدیق کی کہ مریم نواز کی سالگرہ والے دن 20 کالجز میں مریم نواز کی پینٹنگ بنانے کے مقابلے ہوئے، جس میں مریم نواز کا پوٹریٹ بنایا گیا، جیتنے والے سٹوڈنٹ کو انعام سے نوازا گیا، میں نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے سوشل میڈیا کی وجہ سے پھیلائی گئی ہیں۔
لیکن میں حیران ہوا ، مجھے تشویش ہوئی کہ یہ ہوکیا رہا ہے؟
میں حیران ہوا کہ پنجاب کے 20 کالجوں میں مریم نواز کی پینٹنگ بنانے کے مقابلے ہوئے پہلے تو یہ میری نظر سے گزرا تو میں سمجھا یہ بکواس ہے یہ نہیں ہو سکتا، پھر میں نے ویڈیو دیکھیں جس میں سکول اسمبلی میں Happy Birthday مریم نواز کے گانے گائے گئے، پاکستان میں بڑے بڑے لیڈرز گزرے ہیں جہاں تک مجھے یاد ہے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کبھی قائد اعظم اور علامہ اقبال کے سالگرہ پر انکی پینٹنگز بنائی گئی ہو، یہ سب مینج کیا گیا تھا ایسا نہیں ہو سکتا کہ 20 کالجز خود سے ایک ہی جیسے کرتے، بچوں پر یہ سوچ Project کی جا رہی ہے کہ مریم نواز سب کچھ ہیں۔ شہزاد اقبال
@ShahzadIqbalGEO #MaryamNawaz #PMLN #Punjab— Ali Hassan (@AliJrnlst) October 31, 2026
اسی طرح ایک اور ویڈیو نظر آئی ، شاید ڈی جی خان کا سکول تھا، اس کی مارننگ اسمبلی میں جس میں دعا ہوتی ہے ، قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے، وہاں پر ہیپی برتھ ڈے مریم نواز کے گانے گائے گئے۔
پاکستان میں بڑے بڑے لیڈرز گزرے ہیں، مریم نواز کے والد نواز شریف، بےنظیر بھٹو ، شہبازشریف، عمران خان بڑے لیڈرز ہیں، لیکن کب ایسا ہوا ہے کہ اس لیڈر کو اسمبلی میں گا گا کر ہیپی برتھ ڈے کہا گیا ہو۔
یا ان کی سالگرہ کے روز مخصوص کیا گیا ہو کہ کالجز میں پنیٹنگ کی جائے گی۔ اگر کوئی کہتا ہے اپنا فیصلہ تھا تو کیسے ہوسکتا ہے کہ 20 کالجز کا اپنا فیصلہ ہو؟ اس کا مطلب باقاعدہ کوئی ہدایات آئی ہوں گی۔ جہاں تک مجھے یاد ہے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کبھی قائد اعظم اور علامہ اقبال کے سالگرہ پر انکی پینٹنگز بنائی گئی ہو، یہ سب مینج کیا گیا تھا ایسا نہیں ہو سکتا کہ 20 کالجز خود سے ایک ہی جیسے کرتے، بچوں پر یہ سوچ پراجیکٹ کی جا رہی ہے کہ مریم نواز ہی سب کچھ ہیں۔
