سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان پاکستان پہنچ گئے

(قدرت روزنامہ)سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے . نور خان ایئر بیس پر وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندۂ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے سعودی وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان کا استقبال کیا .

وزارتِ خارجہ کے حکام اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے . نور خان ایئر بیس کے لاؤنج میں حافظ طاہر محمود اشرفی اور پرنس فیصل بن فرحان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی . سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزیرِ اعظم عمران خان، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے . سعودی وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان اپنے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے . . .

متعلقہ خبریں