ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی، یہ معاملہ دوسرے طریقے سے جلد اپنےانجام کو پہنچےگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹادےگا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں، لیکن ایک مرحلے پر ہمیں سخت کارروائی کرنا ہوگی۔
