غیرملکی نے کوئٹہ کے ایک خاندان کا فرد ظاہر کرکے کراچی سے جعلی شناختی کارڈ بنوا لیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) غیرملکی نے کوئٹہ کے ایک خاندان کا فرد ظاہر کرکے کراچی سے جعلی شناختی کارڈ بنوا لیا ، جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر پاسپورٹ بھی بنوایا اور فضائی سفربھی کرتا رہا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے ایک شہری کو کوئٹہ کے رہائشی خاندان کے گھر کا فرد ظاہر کرکے جعلی شناختی کارڈ جاری کیا گیا ، جعلی شناختی کارڈ جاری ہونے کا اس وقت پتہ چلا جب کوئٹہ میں شہری اپنے بچوں کا ب فارم بنوانے نادرا آفس گیا ، شہری نے ایف آئی اے کوئٹہ سے رابطہ کرکے مقدمہ درج کرا دیا ، ایف آئی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
ایف آئی اے حکام سے معلوم ہوا ہے کہ افغان شہری نعمت اللہ کو نادرا کا جعلی شناختی کارڈ کراچی غربی کے دفتر سے جاری کیا گیا ، جس کے لیے جعلی اسکولوں کے دستاویزات اور اسٹیمپ پیپرز بنوائے گئے ، افغان شہری نے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر پاسپورٹ بھی بنوایا اور کوئٹہ سے فضائی سفر بھی کرتارہا۔

دوسری جانب ایرانی شہری کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کے کیس کی تحقیقات میں نادرا افسران کی بڑی غلطیاں پکڑی گئیں ، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیق میں انکشاف ہوا کہ 1949ء میں پیدا ہونے والیخاتون فاطمہ بی بی کو ماں ظاہر کر کے ایرانی شہری کا شناختی کارڈ بنایا گیا، فاطمہ بی بی کو 12 سال کی عمرمیں ماں ظاہر کیا گیا ، نادرا افسران نے ایرانی شہری کاجعلی شناختی کارڈ بنانے کے لیے اُس کی تاریخ پیدائش 1959ء ریکارڈ کی جب کہ ایرانی شہری کا اندراج جس گھرانے میں کیا گیا، اُس میں امام بخش نامی شخص کو بھائی کوظاہرکیا گیا۔

تفتیش کے مطابق مینوئل شناختی کارڈ نمبر میں درج نمبر دوسری خاتون کا نکلا، جس سے معلوم ہوا کہ وہ شناختی کارڈ جان بی بی نامی خاتون کا تھا ، شناختی کارڈ رکھنے والا امام بخش ایرانی شہریت کا کارڈ اور پاسپورٹ رکھتا ہے، جسے 2017ء میں ایران نے پاسپورٹ جاری کیا ، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے اس کیس کے حوالے سے کئی اہم شواہد اور ریکارڈ بھی حاصل کر لیے ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

8 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

9 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

9 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

9 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

9 hours ago