وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 29واں اجلاس منعقد ہوا


کوئٹہ، (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 29واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسمگلنگ، منشیات اور پوست کی کاشت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کرنے، بی ایریاز کو اے ایریاز میں تبدیل کرنے اور کوئٹہ سمیت اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وسائل فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے بلوچستان میں پائیدار امن، قانون کی بالادستی اور ریاستی عملداری کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

WhatsApp
Get Alert