ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17 فیصد کمی آئی ہے: آئی جی سندھ کا دعویٰ

کراچی(قدرت روزنامہ)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17 فیصد کمی کا دعویٰ کیا ہے۔
جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17 فیصد اور زخمی ہونے کے واقعات میں 32 فیصد کمی آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 42 ہزار پولیس اہلکار ہیں ہمیں 60 ہزار چاہئیں لیکن 60 ہزار وہ ہوں جو ایجوکیشن وٹیکنالوجی کو سمجھ سکیں۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے تعاون سے کراچی میں کیمروں کی تعداد 32 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کردی گئی ہے جب کہ رواں سال اسٹریٹ کرائم میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔
