وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 104 ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 104 ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کر دیے گئے، وزارت خزانہ کے مطابق اپنا گھرپروگرام کے تحت 90 ہزار 405 درخواستوں پر 533 ارب روپےقرضے منظور کئےہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق 30 اکتوبر تک 17 ہزار 697 افراد کو 104 ارب روپےکےقرضے جاری کیئے گئے، جون 2026 سے اب تک قرضوں کی فراہمی میں 404 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اپنا گھرپروگرام کے تحت 90 ہزار 405 درخواستوں پر 533 ارب روپےقرضے منظور کیئے گئے، پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ 20 ہزار 715 درخواستیں موصول ہوئیں، موصولہ درخواستوں میں سے 41 فیصد منظور کی گئیں۔
جون میں 21 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے، اکتوبر کے اختتام تک جاری قرضوں کا حجم 104 ارب روپے تک پہنچ گیا، قرضوں کی منظوری میں بھی جون سے اب تک 269 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اپنا گھر پروگرام سے ہزاروں خاندانوں کو گھر کی ملکیت حاصل کرنے میں مددملےگی،پروگرام کا مقصد کم آمدن والے افراد کو آسان شرائط پر گھر کیلئے قرضے فراہم کرنا ہے۔
