پاکپتن: مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11افراد جاں بحق، 33 زخمی ہوگئے


پاکپتن (قدرت روزنامہ) پاکپتن روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم نتیجے میں 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پٹرولنگ پولیس اور پیرافورس کا نوجوان بھی شامل، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکپتن دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے، ملتان سے قصور جانے والی بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اس خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 افراد کے زخمی ہوگئے۔ 92 نیوز کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پٹرولنگ پولیس اور پیرافورس کے نوجوان بھی شامل ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے بعدریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ حادثے کی جگہ پہنچ گئی، اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ ڈی سی آصف رضا کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
دوسری جانب پنجاب بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1370 ٹریفک حادثات میں 20 افراد جاں بحق اور1567 زخمی ہوئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 688 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 8793 معمولی زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 907 ڈرائیورز، 71 کم عمر ڈرائیور، 511 مسافراور 169 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
ترجمان کے مطابق 239 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 288 متاثرین کے ساتھ پہلے ، ملتان 82 حادثات میں 85 متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور فیصل آباد 70حادثات میں 81 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔

WhatsApp
Get Alert