داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے 5 چائینیز انجینئرز اور 16 کنسلٹنٹس سمیت عملے کے 24 افراد کورونا وائرس کا شکار
اپر کوہستان (قدرت روزنامہ) ضلع اپرکوہستان میں جاری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے 5 چائینیز انجینئرز اور 16 کنسلٹنٹس سمیت عملے کے 24 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پراجیکٹ میں شامل تمام آفیسرز اور عملے کے کورونا ٹیسٹس کا سلسلہ جاری ہے اس دوران 5 چائینیز انجینئرز، 16 کنسلٹنٹس کے ساتھ پاکستانی عملے کے 3 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔تمام متاثرہ افراد کو انکی رہائش گاہوں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ تمام دفاتر میں بھی اسپرے کرکے انہیں ڈس انفیکٹ کردیا گیا ہے۔