پہلے 33 صوبے بنانے کا منصوبہ تھا جو اب 12 صوبوں تک محدود ہو چکا ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ پہلے 33 صوبے بنانے کا منصوبہ تھا جو اب 12 صوبوں تک محدود ہو چکا ہے، جو لوگ صوبے بنانا چاہتے ہیں وہ کہتے ہیں پاکستان ایسے نہیں چل سکتا۔
ہم نیوز کے پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ پہلے 33 صوبے بنانے کا منصوبہ تھا جو اب 12 صوبوں تک محدود ہو چکا ہے۔
33 صوبوں کے پلان کے مطابق 10 پنجاب میں، 8 بلوچستان، 7 سندھ، 7 خیبر پختونخوا اور ایک اسلام آباد تھا۔
جو لوگ صوبے بنانا چاہتے ہیں وہ کہتے ہیں پاکستان ایسے نہیں چل سکتا اب ہر صورت نئے صوبوں کی ضرورت ہے، پہلے مولانا کا معاملہ ایک طرف ہوگا پھر ریفرنڈم ہوگا، آئین کہتا ہے ریفرنڈم تب ہوگا جب وزیراعظم سوال فریم کریں گے۔
یعنی جو ہو گا وزیراعظم کی مرضی سے ہو گا، جو سوال فریم ہو گا اس کی صدر منظوری دیں گے۔
۔ جو صوبے بنانے جا رہے ہیں ان کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے مگر انہوں نے طے کر لیا ہے کہ یہ تو ہو گا۔
سینئر صحافی عامر لیاس رانا نے کہا کہ پہلے آپ کے اضلاع میں بھی بات ہوئی کہ دیکھیں پی ٹی آئی کا معاملہ حل ہوگیا، کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا، اس لئے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر چلیں کیونکہ ان کی بڑی فالورز ہیں، مجھے جواب ملا کہ فالورز تو پی ٹی آئی کے بھی بہت تھے۔
وہ پورے میڈیا کو مخاطب کررہے تھے کہ آپ لوگ تو باز ہی نہیں آرہے تھے، اب اس کا جواب میرے پاس نہیں تھا کیونکہ اے بی سی پلان تو پی ٹی آئی کے پاس تھا اب وہ نظر نہیں آرہے، سب غائب ہیں تو کہنے لگے کہ مولانا فضل الرحمان بھی نکل کر دیکھ لیں ہم اس شوق کو پورا کریں گے۔

یہ جو مذہب اور سیاست کی لڑائی لڑ رہے ہیں ہم اس کو اوپن کریں گے، وہ اوپن کرنے کی بات ہوئی تو یہ سارا کچھ نیب نوٹسز اور پتا نہیں کیا کچھ سامنے آگیا ہے۔
عامر الیاس رانا نے کہا کہ لگ رہا کہ لڑائی بڑھ چکی ہے، مولانا فضل الرحمان ٹھنڈے ہوتے ہوئے بیان سخت گرم دے رہے ہیں، اس میں براہ راست فوجی نشانہ ہیں، کوئی اور نہیں۔
اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ایک بھی شہید کسی بھی سیاستدان سے بہت بڑا ہے، ہم کسی شہید کی روح کے اوپر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

WhatsApp
Get Alert