وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ایک بھی شہید کسی بھی سیاستدان سے بہت بڑا ہے، عامر الیاس رانا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی عامر لیاس رانا کا کہنا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ایک بھی شہید کسی بھی سیاستدان سے بہت بڑا ہے، ہم کسی شہید کی روح کے اوپر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے، پلان اے بی سی تو پی ٹی آئی کے پاس بھی تھا، اب مولانا فضل الرحمان بھی نکل کر دیکھ لیں ہم اس شوق کو پورا کریں گے۔
ہم نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے آپ کے اضلاع میں بھی بات ہوئی کہ دیکھیں پی ٹی آئی کا معاملہ حل ہوگیا، کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا، اس لئے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر چلیں کیونکہ ان کی بڑی فالورز ہیں، مجھے جواب ملا کہ فالورز تو پی ٹی آئی کے بھی بہت تھے۔
وہ پورے میڈیا کو مخاطب کررہے تھے کہ آپ لوگ تو باز ہی نہیں آرہے تھے، اب اس کا جواب میرے پاس نہیں تھا کیونکہ اے بی سی پلان تو پی ٹی آئی کے پاس تھا اب وہ نظر نہیں آرہے، سب غائب ہیں تو کہنے لگے کہ مولانا فضل الرحمان بھی نکل کر دیکھ لیں ہم اس شوق کو پورا کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان ٹھنڈے ہوتے ہوئے بیان سخت گرم دے رہے ہیں، اس میں براہ راست فوجی نشانہ ہیں، کوئی اور نہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ایک بھی شہید کسی بھی سیاستدان سے بہت بڑا ہے، ہم کسی شہید کی روح کے اوپر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔سینئر صحافی عامر لیاس رانا— Sanaullah Nagra🇵🇰 (@sana1nagra) November 9, 2026
یہ جو مذہب اور سیاست کی لڑائی لڑ رہے ہیں ہم اس کو اوپن کریں گے، وہ اوپن کرنے کی بات ہوئی تو یہ سارا کچھ نیب نوٹسز اور پتا نہیں کیا کچھ سامنے آگیا ہے۔
عامر الیاس رانا نے کہا کہ لگ رہا کہ لڑائی بڑھ چکی ہے، مولانا فضل الرحمان ٹھنڈے ہوتے ہوئے بیان سخت گرم دے رہے ہیں، اس میں براہ راست فوجی نشانہ ہیں، کوئی اور نہیں۔
اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ایک بھی شہید کسی بھی سیاستدان سے بہت بڑا ہے، ہم کسی شہید کی روح کے اوپر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔
