مریم نواز آج کی تقریر میں اگلی ارینجمنٹ کا بتاتے ہوئے کافی غصے میں اور پریشان نظر آئیں، غریدہ فاروقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جہلم میں تقریب سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز آج کی تقریر میں اگلی ارینجمنٹ کا بتاتے ہوئے کافی غصے میں اور پریشان نظر آئیں۔ ایکس پر انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مریم نواز آج کی تقریر میں “اگلی ارینجمنٹ” کا بتاتے ہوئے کافی غصّے میں اور perturbed نظر آئیں۔
اس صورتحال میں کچھ کچھ جگہ پر انہیں تقریر میں الفاظ اندرونی غصّے اور perturbed ہونے کی وجہ سے ذہن سے زبان پر لانے میں دقّت یا احتیاط کا احساس بھی ہوا۔ لیکن غصّہ اور perturbedness واضح رہی۔
کل وزیر اطلاعات عظمی بخاری ہمارے ساتھ پروگرام میں تھیں۔
انہوں نے کل چوہدریوں کو سامنے رکھتے ہوئے “ان کے پیچھے موجود کچھ لوگوں” کو نشانہ بنایا !!!
کہا کہ جس کو لوگ “سسٹم” کہتے ہیں وہاں جو کرپشن ہو رہی ہے اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔
کہا پنجاب پر کرپشن الزامات لگانے والے وہ ہیں جو نئے صوبوں کی بات کر رہے ہیں اور یہ بات پارلیمان میں نہیں بلکہ سیمینارز میں کر رہے ہیں۔
عظمی بخاری کے کل کے وار اور مریم نواز کا آج کا غصّہ ۔۔۔ کس جانب اشارہ ہے؟
واضح رہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم میں 15 دسمبر کو نواز شریف سکول آف ایمیننس کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جنوری میں دینہ،سوہاوہ اورپنڈدادنخان میں گرین بسیں چلانے کا اعلان، جہلم میں ہونہارسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے خطاب میں کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھر بوں کے منصوبے ہیں،مریم نواز نے عوام کی امانت میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی۔کسی منسٹر کے خلاف کرپشن کا ثبوت سامنے آجائے تو قسم کھاتی ہوں نہیں چھوڑوں گی۔
جن کو اعتراض ہے، وہ وزیر کیوں بنے بیٹھے ہیں استعفیٰ دیکر گھر کیوں نہیں چلے جاتے۔ جنہوں نے کرپشن اور رشوت خوری میں نام بنایا آج بھی باہر بیٹھے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دعویٰ بالکل نہیں کرتی کہ کرپشن بالکل ختم ہوگئی ہے۔ کیا دوسرے صوبوں میں کرپشن نہیں ہوتی، لیکن پنجاب میں سی ایم کرپشن کا پتہ چلنے پر پیچھے پڑ جاتی ہے۔
13 چودہ سال خیبرپختونخوا میں حکومت رہی، جو کرپشن کی اور کھانچے لگائے آج سامنے آرہے ہیں۔میں پنجاب کی بات کرتی ہوں، باقی صوبوں کی بات نہیں کرتی، وہ خود عوام کو جوابدہ ہیں۔پنجاب میں ایک ایک پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ ہورہا ہے۔ خیانت کرنے والوں کے حلق سے مال نکال لائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ فیصل آباد میں ایک مرد نے دکان میں گھس کر ایک بچی کو اتنی بری طرح پیٹا کہ میرا دل دہل گیا،میں نے پولیس سے پوچھا کہ کیا ماجرا ہے، دکان مالک نے وہاں جاکر کسی چیز کا تقاضا کیا تو اس لڑکی نے کہا کہ آپ گارمنٹ شاپ کے مالک سے بات کریں اور یہ خواتین کی دکان ہے، آپ اس طرح یہاں نہ گھسے چلے آئیں جس پر اس شخص نے بچی کو زدوکوب کیا اور پیٹا۔
اس شخص کو تھانے بلا کر جو مالدار تھا۔ اس کو بچی کے سامنے کھڑا کیا ۔ میں نے کہا کہ اس کے منہ پر دو تین زناٹے دار تھپڑ مارو۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم باتیں نہیں بناتے، باتوں کی عمر چھوٹی ہوتی ہے۔ خدمت کی وجہ سے مسلم لیگ ن بار بار اقتدار میں آتی ہے۔یہاں بزدار حکومت رہی کتنے بچوں کو سکالرشپ یا لیپ ٹاپ ملے۔ماضی میں لوگ بسوں پر لٹک کراور چھتوں پر چڑھ کر سفر کرتے تھے، اب ماڈرن اور باعزت سواری الیکٹروبس کی صورت میں موجود ہے۔
مقبولیت ہو تو پھر نظر بھی آتی ہے، عوام خدمت کو ووٹ دیتے ہیں بیانیہ کو نہیں۔ اب لوگ کہیں گے کہ للہ جہلم روڈ ہمارا منصوبہ ہے، آپ کا منصوبہ ہے تو چار سال کی حکومت میں کیوں نہیں بنایا؟ ان کی باتوں کیلئے زبان چلتی ہے، کام نہیں کرتے۔
