موسمِ سرما : پاکستان نے ایل این جی سپلائی کے لیے آنے والی مہنگی بولیاں مسترد کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ایل این جی سپلائی کیلئے آنے والی مہنگی بولیاں مسترد کردیں، دو اسپاٹ کارگوز کیلئے بڈز طلب کی گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے بورڈ نے آنے والے موسمِ سرما کی گیس ضروریات کے لیے موصول ہونے والی انتہائی مہنگی ایل این جی بولیاں مسترد کر دی ہیں۔
پی ایل ایل نے 14 سے 16 دسمبر اور 9 سے 11 جنوری کی ڈیلیوری ونڈوز کے لیے دو اسپاٹ کارگوز کی بولیاں طلب کی تھیں، ان دو کارگوز کے لیے مجموعی طور پر محض 3 بولیاں موصول ہوئیں۔
پی ایل ایل کا کہنا تھا کہ 27.27 ڈالر سے 31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کی بولیاں آئیں، جس کا مطلب فی کارگو قیمت 24 ارب 43 کروڑ سے 27 ارب 77 کروڑ روپے کے درمیان مانگی گئی۔
صرف ایک بولی موصول ہوئی جو 27.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی تھی، یعنی ایک کارگو کی قیمت 24 ارب 28 کروڑ روپے بنتی تھی۔
ذرائع پی ایل ایل اور سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ بولیاں بین الاقوامی مارکیٹ کے تناسب سے انتہائی گرامی اور مہنگی تھیں، جس کے باعث پی ایل ایل بورڈ نے عوامی خزانے پر زائد بوجھ ڈالنے کی بجائے انہیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
