28 ویں ترمیم پر بات ہوئی لیکن اس پر بات نہیں کروں گا: عمران خان سے ملاقات کے بعد سردار لطیف کھوسہ کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میری اور وکیل سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، جو تقریباً چار گھنٹے جاری رہی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں، اس دوران قانونی امور اور مختلف مقدمات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عمران خان کی صحت سے متعلق سوال پر لطیف کھوسہ نے بتایا کہ انہیں آنکھ اور بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے، تاہم ملاقات کے دوران وہ بظاہر ہشاش بشاش اور مستعد دکھائی دے رہے تھے۔

28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق قانونی مشاورت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھی بات ہوئی ہے، تاہم وہ اس کی تفصیلات میں نہیں جا سکتے۔

لطیف کھوسہ نے مزید بتایا کہ سلمان صفدر کل اس ملاقات کی تمام تفصیلات سامنے رکھیں گے، جبکہ ان کی زیادہ تر گفتگو قانونی امور سے متعلق رہی۔

WhatsApp
Get Alert