آپ اپنے جی میل یوزر نیم کو تبدیل کرسکتے ہیں؟ اس کا طریقہ کار جانیں

لندن (قدرت روزنامہ)2 دہائیوں سے زائد عرصے بعد صارفین اب اپنے جی میل یوزر نیم کو تبدیل کرسکتے ہیں اور انہیں کسی ایک ای میل سے بھی محروم نہیں ہونا پڑے گا۔

برسوں سے ہر فرد جو ای گوگل ای میل آئی ڈی بناتا ہے، وہ اسے تبدیل نہیں کرسکتا، بس ایک ہی آپشن ہوتا ہے کہ پرانی کی جگہ نئی آئی ڈی بنائی جائے۔

مگر اب ایسا آسانی سے ممکن ہے۔

گوگل کی جانب سے اس فیچر کو اپریل 2026 میں سب سے پہلے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اب دنیا بھر میں صارفین اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

تو اگر پرانا جی میل ایڈریس اچھا محسوس نہیں ہوتا تو اسے آسانی سے تبدیل کرسکتے ہیں۔

اس کا طریقہ کار جانیں
ای میل ایڈریس تبدیل کرنے کے لیے آپ کو گوگل اکاؤنٹ سیٹنگز میں بائیں جانب موجود پرسنل انفو ٹیب میں جانا ہوگا۔

وہاں آپ کو ای نیا ای میل بٹن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ گوگل اکاؤنٹ ای میل سیٹنگز تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

وہاں چینج گوگل اکاؤنٹ ای میل بٹن پر کلک کرکے آپ کو نیا یوزر نیم منتخب کرنا ہوگا۔

آپ گوگل سروسز پر پرانے یا نئے ای میل ایڈریس سے سائن ان ہوسکیں گے۔

خیال رہے کہ آپ پرانے یوزر نیم کو کسی نئے نام سے تبدیل کریں گے تو لیے چند چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں نیا یوزر نیم ڈسپلے ہوگا مگر تمام ای میلز نئے کے ساتھ ساتھ پرانے ایڈریس پر بھی بھیجی جاسکیں گی۔

گوگل اکاؤنٹ میں محفوظ ڈیٹا بھی اس تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگا اور آپ کو پرانی ای میلز، تصاویر اور میسجز تک مکمل رسائی حاصل ہوگی۔

آپ اپنے نئے ای میل ایڈریس کو گوگل سروسز پر لاگ ان ہونے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔

WhatsApp
Get Alert