سینیٹر دنیش کمار کی فرح عظیم شاہ کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مذمت، خواتین کے وقار کا احترام کرنے پر زور

سیاسی اختلافات کو ذاتی حملوں میں تبدیل کرنا ناقابل قبول ہے، خواتین کی عزت و حرمت کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے، دنیش کمار


نصیر آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر دنیش کمار پلیانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری کردار کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرح عظیم شاہ ایک پڑھی لکھی سینئر اور باوقار سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہیانہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے لیکن اختلاف کی آڑ میں کسی خاتون کی عزت، وقار اور کردار کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول عمل ہیسینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ بلوچستان کی روایات خواتین کی عزت و احترام کا درس دیتی ہیں۔ ہمارے تمام مذاہب بھی خواتین کے احترام، عزت اور تکریم کا پیغام دیتے ہیں کسی بھی مہذب معاشرے میں خواتین کی کردار کشی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہییانہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ذاتی حملوں اور کردار کشی میں تبدیل کرنے کے بجائے ایک دوسرے کی عزت اور وقار کا احترام کرنا چاہیے خواتین کی عزت و حرمت کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

WhatsApp
Get Alert