سندھ ایک ہے اور ایک رہیگا، کاروباری حضرات پتا نہیں کہاں سے صوبوں کی کہانی لیکر آئے ہیں: ناصر حسین شاہ


حیدرآباد(قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، کاروباری حضرات پتا نہیں کہاں سے صوبوں کی کہانی لے کر آئے ہیں۔
حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صوبوں سے متعلق گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم ریفرنڈم سے گھبرا نہیں رہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی) کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا گیا تو ہم سندھ کے عوام کے ساتھ ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، کاروباری حضرات پتا نہیں کہاں سے صوبوں کی کہانی لے کر آئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert