راولپنڈی میں ماں بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) راولپنڈی میں ماں بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی . تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جہاں دو روز قبل واجد نامی ملزم نے ویرانے میں لیجا کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی تھی،خاتون سے زیادتی کے بعد اس کے بچے کو قتل کیا جبکہ خاتون کو زخمی کر دیا تھا .

خاتون کو علاج کے لیے اسپتال بھی منتقل کیا گیا . غمزدہ ماں بچے کے انتقال کا صدمہ برداشت نہ کر سکی اور اسپتال میں دم توڑی گئی . اس واقعے نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر دئیے . واقعے پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا گیا . اب اس معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم واجد نے پولیس کو خود گرفتاری دے دی ہے . پولیس کے مطابق ملزم فرنیچر کا کام کرتاہے .

گرفتاری کے بعد مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی . . اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ملزم کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے بھی تعاون کی درخواست کی تھی . ٹویٹ میں کہا کہ راولپنڈی پولیس کو یہ ملزم چونترہ کےعلاقہ میں خاتون اورکمسن بچے کےقتل کے مقدمہ میں مطلوب ہے، جس کی تلاش و گرفتاری کاتحرک جاری ہے . اگر آپ کو اس ملزم کے بارے میں معلومات ہوں تو ہمیں مطلع کیجیے . آپکا تعاون ہمارےلیے اہم ہے . قبل ازیں مقتولہ کی والدہ نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، واجد کو فوری طور پر گرفتار ہونا چاہیے . پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتار کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے . تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیاجا سکا . نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق ملزم نے خاتون کو بچے سمیت تھانہ چونترہ کے قریب ملاقات کے لیے بلایا اور اس کے بعد اسے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے خاتون تو بچ گئی، لیکن 14 ماہ کو بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا-بعدازاں خاتون بھی دم توڑ گئی . پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے خاتون کو مہوٹہ موہرہ کے قریب بلایا- . .

متعلقہ خبریں