خاتون مہمانوں کے لئے قہوہ بنانے کے بجائے پب جی کھیلتی رہی، شوہر نے پٹائی کر دی،بات عدالت تک جاپہنچی ،پھرکیاہوا؟

ریاض (قدرت روزنامہ)یوں تو میاں بیوی کے درمیان بہت سی چھوٹی بڑی باتوں پر جھگڑے ہوتے ہیں لیکن سعودی عرب میں جھگڑے کا بہت انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، بیوی مہمانوں کے لیے قہوہ بنانے کے بجائے پب جی کھیلتی رہی جس پر شوہر نے بیوی کی پٹائی کردی، بیوی نے عدالت سے رجوع کرلیا . سعودی میڈیا کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر شوہر کے دوست ملنے آئے جن کی تواضع کے لئے قہوہ بنانے کا کہہ کر شوہر مہمان خانے چلے گئے .

آن لائن گیم پب جی کھیلنے کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا اور گیم میں مگن خاتون قہوہ بنانا بھول گئی، مہمانوں کو روایتی مذہبی تہوار پر بغیر خاطر مدارت کے لوٹنا پڑا جس پر شوہر اور بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور شوہر نے غصے سے آگ بگولہ ہو کر بیوی کی پٹائی کر دی . شوہر سے پٹائی کے بعد خاتون نے عدالت سے رجوع کر لیا، خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں اپنی تمام گھریلو ذمہ داریاں پوری کرتی ہوں اس کے باوجود شوہر مجھے پب جی کھیلنے سے منع کرتے ہیں . عدالت نے خاتون کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے جوڑے کو مصالحتی کمیٹی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا . . .

متعلقہ خبریں