فیصل قریشی کے پاس ہمارے لیے وقت نہیں: نعمان اعجاز کا شکوہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و میزبان نعمان اعجاز نے شکوہ کیا ہے کہ فیصل قریشی کے پاس اُن کے لیے وقت نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز کی ایک پوسٹ پر اُن کے مداح نے اُن سے ایک وعدہ لیا جس پر اداکار نے اُنہیں وعدہ پورا نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

مداح نے اداکار سے کہا کہ ’آپ مجھ سے وعدہ کریں کہ آپ اپنے ٹاک شو میں فیصل قریشی کو بطورِ مہمان مدعو کریں گے۔‘
اس وعدے پر نعمان اعجاز نے کہا کہ ’فیصل قریشی بہت مصروف انسان ہیں، اُن کے پاس ہمارے لیے وقت نہیں ہے۔‘نعمان اعجاز نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے اُن سے کئی بار پوچھا ہے لیکن اُن کے پاس کبھی وقت ہی نہیں ہوتا۔‘
واضح رہے کہ نعمان اعجاز کا ٹاک شو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے جس میں وہ اکثر شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات کو مدعو کرتے ہیں۔نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔