کرینہ کپور اور سیف علی خان ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان پھر سے ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے لیکن اس مرتبہ انہوں نے کسی فلم میں نہیں بلکہ اشتہار کے لیے کام کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ ٹیلی ویژن کمرشل کی اسکرین پر سامنے آئیں اور اشتہار کی ویڈیو سماجی رابطے کی فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی جس کی بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے بھی تعریف کی۔
رنویر سنگھ نے ویڈیو پوسٹ کے کومنٹ سیکشن میں بالی ووڈ جوڑی کی مزاحیہ اداکاری پر قہقہہ لگایا اور پسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔
ٹی وی کمرشل میں سیف علی خان اپنی اہلیہ کو کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ’آپ غصے میں ایک دم کرینہ کپور لگتی ہیں‘۔ اس موقع پر اسٹارز کے مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔
خیال رہے کہ کرینہ کپور کے چاہنے والے ان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کے منتظر ہیں جس میں کرینہ نے عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔ہنسال مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں کرینہ کپور نے فلم ساز اکتا کپور کے ہمراہ پروڈکشن کی خدمات بھی انجام دی ہیں۔ دوسری جانب سیف علی خان کے مداحوں کو ان کی نئی فلم ادی پورش کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

6 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

6 hours ago