محبت کا اظہار ؟ اداکارہ صبور علی اور علی انصاری نے ایک دوسرے کیلئے پیغامات جاری کردیئے
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی نئے شادی شدہ اداکارجوڑے صبور علی اور علی انصاری نے سوشل میڈیا نئے ٹرینڈ ”thinking about you“ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اپنے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے لیے یہ پیغام لکھ کر تصویر پوسٹ کر دی جسے ان کے چاہینے والوں اور سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا اور ان کے لیے اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا۔
اداکارہ صبور علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”cant get you out of my mind“(کبھی آپ کو اپنے دماغ سے نہیں نکال سکتی)۔
View this post on Instagram
اسی طرح اداکار علی انصاری نے لکھا کہ ”you are Always in my mind“(تم ہمیشہ میرے دماغ میں رہتی ہو)۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ کچھ گزشتہ دنوں ان دونوں کی شادی ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔