چونترہ پولیس نے قاتل واجد کو چک بیلی خان سے گرفتار کر لیا . جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نےپولیس کو خود گرفتاری پیش کی . پولیس ذرائع کے مطابق ملزم واجد گرفتاری سے بچنے کےلیے اپنی لوکیشن بار بار تبدیل کرتا رہا . سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دے رکھے تھے . ملزم واجد نے چونترہ کے ویران علاقے میں بلا کر خاتون سے زیادتی کی پھر بچے کو قتل اور ماں کو شدید زخمی کیا تھا . نسیم بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک دن بعد دم توڑ گئی تھی . . .
(قدرت روزنامہ) راولپنڈی کے جنگل میں زیادتی کے بعد ماں اور ننھے بچے کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا .
تین دن قبل خاتون نسیم بی بی کو زیادتی کے بعد اس کے 14 ماہ کے بچے یوسف سمیت قتل کردیا گیا تھا .
متعلقہ خبریں