لاہور: ملزم اسد کھرل 10 اگست تک جیل بھیج دیا گیا

(قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس پر حملے کے ملزم اسد کھرل کو جیل بھیج دیا گیا . پولیس نے ملزم اسد کھرل کو عدالت کے روبرو پیش کیا، اس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا .

عدالت نے ساتھ ہی پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو 10 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے . پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسد کھرل پر اے ایس پی اور پولیس اہلکار کو یرغمال بناکر فائرنگ کرنے کا الزام ہے . انہوں نے بتایا کہ ملزم اسد کھرل سے سرکاری مشین گن برآمد کرلی ہے . . .

متعلقہ خبریں