ارطغرل غازی کے اداکار ایجن التان کیساتھ مالی فراڈ پنجاب پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا، ملزم کاشف ضمیر کا بچنا مشکل ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ترکی کے معروف ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکارہ ایجن التان کے ساتھ ہونے والے مالی فراڈ کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم مزید تفتیش کے لئے آئندہ ماہ ترکی روانہ ہوگی . اس سلسلے میں آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے وفاقی حکومت کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا ہے .

پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس آفیسر علی بن طارق کی سربراہی میں ترکی روانہ ہونے والی تفتیشی ٹیم ترکی میں متاثرہ اداکارہ سے ملاقات کرے گی اور ان کے ساتھ ہونے والے فراڈ کے حوالے سے مختلف سوالات کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا بیان قلم بند کرے گی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ترکی جانے والی لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ارکان نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حصول کے لئے دستاویزات جمع کروا دی ہیں . تفتیشی ٹیم ترک اداکار سے مالی فراڈ کرنے والی پاکستانی ملزم کاشف ضمیر کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی کاپیوں سمیت دیگر معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملزم کاشف ضمیر کو دئیے گئے چیکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرے گی . تفتیشی ٹیم کے ترکی کے دورے کا مقصد پولیس کی زیر حراست ملزم کاشف ضمیر کو سخت سے سخت سزا دلوانا ہے واضح رہے کہ لاہور پولیس نے چند ماہ قبل فراڈ میں ملوث ملزم کاشف ضمیر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں . . .

متعلقہ خبریں