انکوائری مکمل، ڈی آر او کی پی ٹی آئی کے 2 نومنتخب ارکان سمیت 4 امیدواروں کو نااہل کرنے کی سفارش

(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر مظفرآباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 نو منتخب ارکان قانون ساز اسمبلی سمیت چار امیدواروں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی انکوائری مکمل کرلی۔

رپورٹ کی غیر مصدقہ کاپی کے مطابق تحریک انصاف کے 2 ارکان قانون ساز اسمبلی سمیت 4 امیدواروں کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست بدر کیے جانے والے پاکستان کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نومنتخب ارکان خواجہ فاروق احمد اور چوہدری رشید سمیت پی ٹی آئی کے امیدواروں چوہدری شہزاد محمود اور راجہ منصور کی انتخابی مہم میں شامل تھے اور تقریر بھی کی تھی جس میں ریاست کے انتہائی معتبر ادارے کی ہتک آمیز انداز سے توہین کی کوشش کی گئی تھی۔

انکوائری رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ مناسب ہوگا کہ نو منتخب ارکان قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد اور چوہدری رشید سمیت چوہدری شہزاد محمود اور راجہ منصور کو انتخاب کیلئے نااہل کیا جائے۔

انکوائری رپورٹ کے حوالے سے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نو منتخب امیدواروں سمیت دیگر دو امیدواروں سے متعلق انکوائری تاحال موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور پر آزادکشمیر میں داخلے پر پابندی لگائی تھی تاہم پابندی کے باوجود انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں میں شرکت کی تھی۔

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

26 mins ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

35 mins ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

43 mins ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

56 mins ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

1 hour ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

1 hour ago