اسلام آباد میں سیلابی صورتحال ،جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے، سعید غنی کا وزیر اعظم پر طنز
یاد رہے کہ سال 2019 میں بارشوں کے دوران حیدر آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے بارش کے پانی پر بیان دیا تھا کہ ہمیں یہ چیز سمجھنا ہوگی کہ جب بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، جب زیادہ بارش آتی ہو تو زیادہ پانی آتا ہے . بلاول بھٹو کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا اور اس کے بعد سے ہی یہ جملہ زبان زد عام و خاص ہے . اپنے پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ اللہ بارش کو ہمارے لیے رحمت بنائے اور ہمارے ملک کو اسکے نقصانات سے محفوظ رکھے . آمینواضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث جڑواں شہروں کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، مکانات میں پانی داخل ہوگیا، سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں . مسلسل بارش اور بادل کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے کے نتیجے میں ایک بچہ اور ماں جاں بحق ہوگئی . . .