واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبے پر اپنا پرانا انتہائی مقبول آپشن واپس بحال کر دیا

سان فرانسسکو (قدرت روزنامہ) پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبے پر رابطہ نمبر فہرست (کانٹیکٹ لسٹ) کے پرانے آپشن کو بحال کردیا۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کانٹیکٹ لسٹ کے انٹرفیس کو نئے انداز سے پیش کرنے کا ارادہ کیا تھا، جس کو آزمائشی طور پر متعارف بھی کرایا گیا۔اس نئی تبدیلی کے بعد صارف جب کانٹیکٹ لسٹ کھولتا تو اُسے حالیہ رابطہ نمبر اور حالیہ چیٹ کے دو آپشنز نظر آتے تھے۔ جن میں سے صارف کسی ایک کا انتخاب کر سکتا تھا۔ اسی طرح گروپ کے لیے بھی حالیہ چیٹ کا آپشن نظر آرہا تھا۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق صارفین نے اس تبدیلی کو خوفناک قرار دیا اور کمپنی سے دوبارہ پرانا انٹرفیس بحال کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر کمپنی نے ایک بار پھر پرانے انٹرفیس کو بحال کردیا۔
جس کے بعد اب صارف کو اکثر رابطے میں رہنے والا نمبر اور حالیہ چیٹ کے دو آپشنز نظر آئیں گے۔ واٹس ایپ بیٹا صارفین کو نئی اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے بعد کانٹیکٹ لسٹ ایک بار پھر پرانے انداز سے نظر آنے لگے گی۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

7 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

21 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

44 mins ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

48 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

53 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

1 hour ago