دین میں چار نہیں بلکہ 17 شادیوں کی اجازت ہے، عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ کو پہلو میں بٹھا کر بتا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اینکر پرسن عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ دانیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے منہ دکھائی میں شوہر سے حج اور ساس سسر کے دیدار کی شرط رکھی تھی۔معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ سیدہ دانیہ نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عامر لیاقت حسین کو ٹی وی پر دیکھا تھا، عامر لیاقت انہیں رمضان ٹرانسمیشن میں شو کرتے ہوئے سب سے اچھے لگتے تھے۔ بچپن میں جب روتی تھیں تو ٹی وی پر عامر لیاقت کا شو دکھا کر چپ کرایا جاتا تھا۔سیدہ دانیہ نے کہا کہ مجھے صرف نام

بتایا گیا تھا کہ عامر لیاقت سے تمہاری شادی ہورہی ہے۔ جب یہ میرے سامنے آئے تو مجھے یقین نہیں ہورہا تھا کہ یہ عامر لیاقت ہیں، ایسا لگتا تھا کہ لوگ بس مذاق کررہے ہیں کہ عامر لیاقت کے ساتھ تمہاری شادی ہورہی ہے۔سیدہ دانیہ نے کہا کہ منہ دکھائی میں عامر لیاقت سے دو چیزیں مانگیں تھیں ایک حج اور دوسرا ساس سسر سے ملاقات۔عامر لیاقت سے متعلق سیدہ دانیہ نے بتایا کہ شوہر نے انہیں سب سے پہلے تم دینا ساتھ میرا گا کر سنایا تھا۔سیدہ دانیہ نے بتایا کہ عامر لیاقت نے انہیں بریانی، کھیر اور قورمہ بناکر کھلایا۔تحفے کے حوالے سے سیدہ دانیہ نے بتایا کہ انہیں گاڑی بھی ملی ہے لیکن اس کا نام انہیں نہیں معلوم، جس پر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ انہوں نے اہلیہ کو ٹویوٹا کمپنی کی گاڑی تحفہ کی ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ دین میں 17 شادیوں کی اجازت ہے اس موقع پر جب یہ بات وہ کر رہے تھے تو ان کی تیسری اہلیہ دانیہ بھی ان کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

5 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

5 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

5 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

5 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

6 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

6 hours ago