میسج اور کال مزید آسان۔واٹس ایپ نےبڑی مشکل حل کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں پیغام رسانی کی کے لئے استعمال ہونے والی واٹس ایپ نے صارفین کی مشکلات ازالہ کرتے ایک اور تبدیلی کردی، آئی فون میں پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو ورچوئل وائس اسسٹنٹ ‘سری’ پیغامات پڑھنے اور کال کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر سری کے ذریعے ناصرف پیغامات بھیجے جاسکیں گے بلکہ یہ میسجز پڑھ کر بھی سنائے گی، آئی فون صارفین کو سری کی مدد سے کال کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے،سری کی یہ نئی سہولت آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم ‘آئی او ایس 10.3’ اور اس کے بعد کے ورژن میں موجود ہے۔ وائس اسسٹنٹ بلند آواز میں واٹس ایپ پیغام پڑھ کر سنائے گی۔
سری اَن رِیڈ میسجز(نہ پڑھے گئے پیغامات) کو آواز کے ساتھ پڑھے گی، واٹس ایپ پر نئے میسجز آنے کی صورت میں نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے اور ایپ کھولنے پر نوٹیفکیشن غائب ہوجاتا ہے، ان ریڈ میسجز نہ ہوں تو وائس اسسٹنٹ کا پیغام پڑھنے کا سسٹم کام نہیں کرے گا۔
نئی سہولت کو استعمال کرنے کا طریقہ۔۔
سب سے پہلے آئی فون میں واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں پھر موبائل کی سیٹنگ میں جائیں جہاں ’سیئنگ سری‘ کا آپشن آئے گا اسے کلک کرکے ٹرن آن کرلیں، بعد ازاں واٹس ایپ کو سری کے ساتھ استعمال کرنے کیلئے ٹرن آن کردیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم اور مقبول ترین واٹس ایپ نے بلاک شدہ کانٹیکٹ پر بھی میسج بھیجنے کا طریق کار متعارف کرادیا ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

3 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

3 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

4 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

4 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

4 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

4 hours ago