خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان،عفت عمر اور حامد میر کو قابل نفرت قرار دے دیا

(قدرت روزنامہ) معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا زندگی بھر افسوس رہے گا کہ ماہرہ خان نے ان کی زندگی پر بننے والے ڈرامے میں بطور ہیروئن کام کیا . خلیل الرحمان قمرنے پھر سے ایک انٹرویو میں اپنے ساتھی فنکاروں سے متعلق توہین آمیز گفتگو  کی ہے .

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی خاتون کی حیا اور وفا اس میں سب سے اچھی لگتی ہے . خلیل الرحمان قمر نے ٹک ٹاکرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کے اسٹارز ہیں اللہ انہیں راہ ہدایت پر لائے . تاہم انہوں نے بہت سے ٹک ٹاکرز کو باصلاحیت بھی قرار دیا . خلیل الرحمان قمر نے ٹک ٹاکرز کو مشورہ دیا کہ آپ اس طرح ٹک ٹاک نہ بنائیں کہ کسی کے بولے ہوئے لفظوں پر پرفارمنس دیں بلکہ خود بولیں . اس طرح وہ ڈاراما سازوں کی نظروں میں آئیں گے . شو  میں ایک سیگمنٹ کے دوران انہوں نے فیروز خان کی تصویر پرکمنٹ کیا کہ انہیں  نہیں معلوم تھا کہ یہ لڑکا اتنی جلدی اپنی پرفارمنس اتنی بہتر کرلے گا . خلیل الرحمان قمر نے عائشہ عمر کے بارے میں کہا جن کے ساتھ میں کام کرتا ہوں ان کی بے حد عزت کرتا ہوں جبکہ وینا ملک کوبھی انہوں نے بہترین اداکارہ قرار دیا . جب انہیں حامد میر کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا میں اس شخص سے نفرت کرتا ہوں آگے چلیں . عفت عمر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ ہے جس سے میں نفرت بھی نہیں کرتا یہ اس قابل بھی نہیں . . .

متعلقہ خبریں