عائزہ خان کا ڈرامہ ” لاپتا“ کچھ دن قبل ہی نشر ہونا شروع ہوا ہے جس کی ابھی تک دو اقساط جاری کی گئیں ہیں لیکن کم وقت میں ڈرامہ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہاہے .
ڈرامے میں اداکارہ عائزہ خان ” ٹک ٹاکر “ کاکردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ رحمان خان ،سارہ خان اور گوہر رشید بھی ڈرامے میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں،عائزہ خان اس ڈرامے میں بطور ” گیتی ‘ میوزیکل ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی ہیں . گزشتہ دنوں عائزہ خان کی بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہوئی تھی،اداکارہ کی اس ویڈیو میں بھارت کی سینئر اداکارہ سری دیوی کی فلم کا گانا بیک گراؤنڈ میں چل رہا تھا جس پر عائزہ خان رقص کیا، ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ نے لکھا'چاندی ایکس گیتی' . عائزہ خان بھارتی اداکارہ سری دیوی کے مشہور گانے ’تیرے میرے ہونٹوں پے میٹھے میٹھے گیت متوا ‘ پر رقص کیا تھا،ویڈیو میں عائزہ خان نے پیلی ساڑھی بھی پہنی ہوئی ہے اور نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں . . .View this post on Instagram