انٹرنیٹ کی اخلاقی بریگیڈ کا نشانہ بننے پر ماڈل و اداکارہ شانزے شیخ نے بھی خاموشی توڑ دی، دوٹوک موقف دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف ماڈل و اداکارہ شانزے شیخ انٹرنیٹ کی اخلاقی بریگیڈ کا اگلا نشانہ بن گئیں ، اب اس معاملے میں ان کا موقف بھی آگیا ہے . ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق شانزے شیخ نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کیا جس میں ان کے ساتھ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اور نیہا مانیکا نے شرکت کی .

اس لائیو سیشن میں تینوں لڑکیوں نے کئی موضوعات پر دو ٹوک گفتگو کی . کمنٹس میں بیشترلوگوں نے شانزے کی تعریف کی مگر اخلاقی بریگیڈ نے انہیں ’گھر توڑنے والی‘ قرار دے دیا اور تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا . رپورٹ کے مطابق ان ٹرولز کی طرف سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ شانزے کی گفتگو کے کس حصے سے انہیں لگا کہ وہ گھر توڑنے والی عورت کا کردار ادا کر رہی ہیں . خود پر ہونے والی اس بے سبب تنقید پر شانزے نے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ”باوقار خواتین اس بات کی وضاحت نہیں کرتیں کہ وہ کیوں عزت کی متمنی ہوتی ہیں . بس وہ ایسے لوگوں سے دور رہتی ہیں جو انہیں عزت نہیں دیتے . “ . .

متعلقہ خبریں