آئمہ بیگ کے منگیتر شہباز شگری کی پہلی بیوی کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جانیں ان سے متعلق چند اہم باتیں

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے حال ہی میں ایک نجی تقریب میں منگنی کی . آئمہ اور شہباز کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں دیکھا گیا کہ گلوکارہ نے سرخ اور سبز رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے .

سوشل میڈیا پر صارفین اداکار شہباز شگری کی منگیتر آئمہ بیگ کا ان کی پہلی اہلیہ سے موازنہ کر رہے ہیں اور بہت سے لوگ تو اس بات سے ہی ناواقف ہیں کہ شہباز شگری طلاق یافتہ ہیں اور اب وہ دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھے گے . شہباز شگری کی پہلی اہلیہ کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے کہ وہ کون اور کیا کرتی ہیں تو اسی حوالے آج ہم جانیں گے . شہباز شگری کی پہلی اور سابقہ اہلیہ کا نام عائشہ لینیا ہے اور شہباز ان سے تقریباً پانچ سال تعلقات میں رہنے کے بعد سال 2014 میں عائشہ لینیا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے . شادی کے بعد اس جوڑے نے بہت عروج پایا اور وقت گزرنے کے ساتھ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا . شادی کے چار سال کامیاب رہنے کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی طلاق کی چونکانے والی خبر پوسٹ کر کے اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا . عایشہ لینی امریکی اداکارہ و ماڈل ہیں اور وہ شہباز شگری کے ساتھ متعدد ڈرامہ پراجیکٹس میں کام کر چکی ہیں . عائشہ لینیا کی پہلی فلم کا نام سلیکستان تھا جو سال 2010 میں ریلیز ہوئی تھی . بعد ازاں انہوں نے گول چکر نامی فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے . عائشہ فلموں میں کام کرنے کے ساتھ مختلف اشتہارات میں بھی کام کرچکی ہیں . اداکارہ کا پورا نام عائشہ لینیا اختر ہے . بعد ازاں عائشہ کی دوسری شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا جب انہوں نے اپنی دوسری شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا . . .

متعلقہ خبریں