سندھ میں لاک ڈاؤن، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی، تصحیح شدہ نوٹیفیکیشن جاری

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز رات 12 بجے سے ہو گیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سمیت شاپنگ مالز 8 اگست تک بند رہیں گے . محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے .

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تصحیح شدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے کے شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بند رہے گی . واضح رہے کہ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے جمعہ کوکراچی میں لاک ڈائون کا نوٹیفکیشن جاری کیا جو 31جولائی سی8اگست تک جاری رہے گا . محکمہ داخلہ کے پہلے والے جاری کردہ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا تھا کہ لاک ڈان کے دوران انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی اوربین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی . اس عرصے میں سماجی مذہبی سیاسی اجتماعات تقریبات پر پابندی ہوگی ،تعلیمی ادارے کوچنگ سینٹر بند رکھے جائیں گے ،کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی . 9روز کیلئے سندھ میں شیڈول تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں . ریسٹورنٹ سے صرف ہوم ڈیلیوری ہوگی . گوشت سبزی، دودھ، کریانہ اسٹور، بیکری صبح 6سے شام 6 بجے تک کھلیں گی . محکمہ داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی ہوگی . کار میں دو سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں گے،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی،گھر سے باہر نکلنے والے ہر شخص کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا . محکمہ داخلہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کوئی بھی شہری اشد ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکل سکے گا . ناگزیر مذہبی رسومات بشمول نماز جنازہ اور تجہیز و تدفین کے موقع پرایس او پیز کی سختی کے ساتھ پابندی کرنا ہوگا اور تین فٹ سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا ایسے کسی بھی اجتماع میں قریبی عزیز و اقارب محدود تعداد میں شرکت کرسکیں گے اور اس بارے میںعلاقہ ایس ایچ او، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی . شہریوں کو ہر وقت اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ اور ماسک رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے . ہر قسم کیسماجی مذہبی، کھیلوں اور ہرقسم کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی . 55سال سے زائد عمر کے ملازمین کے دفاتر آنے پرپابندی ہوگی . صوبے بھرکے سرکاری اور نجی دفاتر بند ہونگے ،صحت اورضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے علاوہ دفاتر بند ہونگے . دفاترکے عملے کولانے کے لئے مختص گاڑی کواجازت لینی ہوگی . . .

متعلقہ خبریں