مجھ سے شادی کر لیں روزانہ اپنے خون سے سبز چائے بنا کر دیا کروں گی خاتون کی انوکھی پیشکش پر جانتے ہیں شہزاد رائے نے کیا جواب دیا؟
گلوکار کے ٹوئٹ پر جہاں دیگر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیئے تو وہیں ایک خاتون صارف نے اْنہیں شادی کی انوکھی پیشکش کر دی . ثناء خان نامی خاتون صارف نے شہزاد رائے کے ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ 'آ پ مجھ سے شادی کر لیں کیونکہ میں آ پ کو روزانہ اپنے خون سے سبز چائے بنا کر دیا کروں گی . خاتون صارف کی اس انوکھی پیشکش پر ٹوئٹر صارفین نے خوب قہقہے لگائے تو وہیں شہزاد رائے بھی خاموش نہ رہ سکے . شہزاد رائے نے خاتون صارف کی پیشکش پر کہا ہے کہ 'براہِ مہربانی! ایسی باتیں نہ کہیں ورنہ لوگ مجھے ویمپائر کہنا شروع کر دیں گے . گلوکار کے ردِ عمل پر خاتون صارف نے کہا کہ 'اب آ پ نے مجھے جواب دے ہی دیا ہے تو مجھ سے شادی بھی کر لیں . 'یاد رہے کہ رواں سال کی شروعات میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو نیدر لینڈز کی ایک خاتون نے شادی کی پیشکش کی تھی . . .