رپورٹ کے مطابق فہرست میں امریکا، کینیڈا، آسٹریا، بیلجیئم، برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں . رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 49 ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش شامل نہیں . سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت ہوگی . سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے والوں کو بغیر قرنطینہ داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحوں کو صرف ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا ہوگا . . .
(قدرت روزنامہ)سعودی حکومت نے سیاحتی ویزوں کے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری کردی، ان ممالک کے شہری 90 دن کے ویزے پر سعودی عرب آسکتے ہیں .
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاحتی ویزے آن لائن الیکٹرانک سسٹم سے جاری ہوں گے .
متعلقہ خبریں